کبھی کبھی
اپنا آپ یوں محسوس ہوتا ہے
کہ جیسے
دور ساحل پر بیٹھی ایک تنہا لڑکی
جو
اپنے تمام خوابوں کو
پیارے پیارے سندر سندر جذبوں کو
اپنی مٹھی میں قید کر لینا چاہتی ہو
مگر پھر
جب اس کے بند ہاتھوں سے
ریت دھیرے دھیرے سے
سمندر کی طرف واپس لوٹ جاتی ہے
تو یوں محسوس ہوتا ہے
کہ
جیسے
اس کے سارے خواب
سندر سندر سارے جذبے
آہستہ آہستہ اس کی
جھیل سی آنکھوں سے بہہ رہے ہو
اور
سمندر سے گلے مل رہے ہو
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.