کرو لاکھ منہ سے نہیں نہیں
کرو لاکھ منہ سے نہیں نہیں
بھولی آنکھیں ہیں سچ بول رہیں
سچ بول رہیں بھید کھول رہیں
کچھ ڈھونڈھ رہیں کچھ ٹٹول رہیں
ہو نہ ہو تو نے اے نازنیں
دل کھو دیا ہے کہیں نہ کہیں
کرو لاکھ منہ سے نہیں نہیں
بھولی آنکھیں ہیں سچ بول رہیں
تیرا دل نہیں تیرے بس میں سکھی
کوئی بس گیا نس نس میں سکھی
مان جا نہ کھا جھوٹی قسمیں سکھی
بن آگ تو دھواں اٹھتا نہیں
کرو لاکھ منہ سے نہیں نہیں
بھولی آنکھیں ہیں سچ بول رہیں
سر راہ سکھی سر محفل سکھی
رخ سے جھلکے ہے حال دل سکھی
مشکل ہے بڑی مشکل سکھی
راز عشق چھپائے چھپتا نہیں
کرو لاکھ منہ سے نہیں نہیں
بھولی آنکھیں ہیں سچ بول رہیں
یہ دبی دبی سی آہ سکھی
کھوئی کھوئی سی نگاہ سکھی
دیکھتی ہے تو کس کی راہ سکھی
تیری باتوں کا کرے کون یقیں
کرو لاکھ منہ سے نہیں نہیں
بھولی آنکھیں ہیں سچ بول رہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.