کفایت
جب میں پہلی محبت میں تھا
ان دنوں
میں نے تھوڑا سا خود کو الگ کر کے
بٹوے کی پوشیدہ جیبوں میں بھی رکھ لیا
وہ محبت مجھے اس طرح
خرچ کرتی چلی جا رہی تھی کہ
مجھ کو لگا میں بہت تھوڑے عرصے میں
میعاد سے قبل ہی خرچ ہو جاؤں گا
اور ہوا بھی تو ہوں
تم ملیں تو تمہیں
میں نے بٹوے کی پوشیدہ جیبوں میں رکھا ہوا
سارا میں
دیکھنے میں جو کافی نہیں دے دیا
تم اگر خود کو تھوڑا سا
مجھ میں ملا لو تو ہم
کافی ہو جائیں گے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.