Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

کیا پالوں

یاسر فاروق

کیا پالوں

یاسر فاروق

MORE BYیاسر فاروق

    کیا پالوں میں کیا پالوں

    کس کو میں گھر میں لاؤں

    ہاتھی اچھا لگتا ہے

    کیوں نہ اس کو میں پالوں

    مگر بہت وہ کھاتا ہے

    کیسے اسے کھلاؤں گا

    خود بھوکا رہ جاؤں گا

    نہیں نہیں جی نہیں نہیں

    اس کو گھر میں لاؤں نہیں

    کیا پالوں میں کیا پالوں

    کس کو میں گھر میں لاؤں

    پیارا ہے زرافہ بھی

    کیوں نہ اس کو پالوں میں

    گردن اس کی لمبی ہے

    گھر میں کیسے آئے گا

    چھت کو توڑ وہ جائے گا

    نہیں نہیں جی نہیں نہیں

    اس کو گھر میں لاؤں نہیں

    کیا پالوں میں کیا پالوں

    کس کو میں گھر میں لاؤں

    ببر شیر بھی پیارا ہے

    کیوں نہ اس کو پالوں میں

    مگر وہ ایک درندہ ہے

    ہم سب کو کھا جائے گا

    سب کو مار وہ جائے گا

    نہیں نہیں جی نہیں نہیں

    اس کو گھر میں لاؤں نہیں

    کیا پالوں میں کیا پالوں

    کس کو میں گھر میں لاؤں

    شوخ بڑا ہے بندر بھی

    کیوں نہ اس کو پالوں میں

    مگر شریر بہت ہے وہ

    گھر مٹی میں بھر دے گا

    ناک میں دم وہ کر دے گا

    نہیں نہیں جی نہیں نہیں

    اس کو گھر میں لاؤں نہیں

    کیا پالوں میں کیا پالوں

    کس کو میں گھر میں لاؤں

    مانو کیا معصوم سی ہے

    کیوں نہ اس کو پالوں میں

    ستھری صاف وہ رہتی ہے

    اس کو پاس سلاؤں گا

    پکا دوست بناؤں گا

    ہاں جی ہاں جی ہاں جی ہاں

    اسی کو گھر میں لاؤں ہاں

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے