لفظوں کا جامہ
جذبوں کو لفظوں کا
جامہ پہنا کر
ان کی روانی کو
کم مت کرو
نازک ہیں یہ
آبگینے ہیں یہ
شیشہ کی مانند
کھنکتے ہیں یہ
آنکھوں سے دل میں
اتر جاتے ہیں
دل سے رگوں میں
سما جاتے ہیں
راہیں خود اپنی
بنا لیتے ہیں
باتوں کی ان کو
ضرورت نہیں
دن ماہ و سال
اور صدیاں بھی گر
گزر جائیں پھر بھی
کچھ غم نہیں
خزاں سے نہ دو چار
ہوں یہ کبھی
گرمئ جذبات باقی رہے
رشتوں میں نرمی قائم رہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.