مرکزی شہر کی سفید شاہراہ پر موت کے کنٹینر رکھے ہوئے ہیں
سٹریٹ نمبر ایک تا ایک چوالیس
گلی گلی تمام سائن بورڈز پہ افسوس کی تہذیب تحریر ہے
تیز رفتار خلائی گاڑیاں
خشک دلاسوں کی پرچیاں پھینک رہی ہیں
کیمرہ اور جدید اسلحہ
فاسٹ فوڈ پوائنٹ سے لنچ کی تصاویر اپلوڈ کر رہے ہیں
معزز شہریوں سے التماس ہے
اپنے مصنوعی چہرے
گھروں کی دہلیز سے باہر نہ نکالیں
شہر بھر میں بد عنوانیوں کی تیزابی بارش ہو رہی ہے
سورج ذرا اور مدھم ہونے دو
شہر کا آئین بھی
اور تعلیمی نصاب بھی تبدیل ہونے والا ہے
افسوس اور خوف کو لیگل کیا جا رہا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.