محبت کا سرکاری ملازم
سانپ سیڑھی کھیل نے
زہریلے سانپوں سے
رنگوں کی کاشت
کچھ یوں کی
محبت سرکاری ملازم ہو گئی
جو وقت پہ
سوتی جاگتی کھاتی پیتی تو ہے
لیکن
کنڈلی مارے بیٹھی رہتی ہے
زہریلے ناگ رنگین ہوتے جاتے ہیں
اور
محبت اور بھی خفتہ
محبت کا سرکاری ملازم
زہر باد چوس کر پھینکنے کے لیے
اپنی نوکری کا حکم نامہ
پکڑے اونگھ رہا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.