زندگی ملتی ہے
لیکن منہ چھپا کر
ہم اس کا منہ ٹٹولتے ہیں
کیا یہی ہے زندگی
لیکن نہیں وہ بہت مکاری سے
ہم سے منہ موڑ کر چلی جاتی ہے
چھوڑتی ہے اپنے پیچھے ایک لکیر
ہماری خوشیوں کو لپیٹ کر
یہ جا وہ جا
ہم اس لکیر کے پیچھے بھاگتے ہیں بھاگتے رہتے ہیں
یہاں تک کہ ہم خود کو بھی کھو بیٹھتے ہیں
رہ جاتا ہے
بس ایک دھواں
جو کوئی لپیٹ کر لے جاتا ہے
اور بانٹ دیتا ہے
ان لوگوں میں جو ہم سے محبت کرتے تھے نفرت کی کی آڑ میں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.