نماز کو چلو
نماز کو جو جاؤ گے
خدا کا قرب پاؤ گے
کہیں گے تم کو نیک سب
ملے گا تم کو پیارا رب
اٹھو اٹھو نماز کو
چلو چلو نماز کو
ہے مختصر سی زندگی
نہیں ہے اچھی کاہلی
خدا کا اٹھ کے نام لو
چلو تو سب یہ کہو
اٹھو اٹھو نماز کو
چلو چلو نماز کو
وضو کرو وضو کرو
مگر دھیان یہ رکھو
وضو سے تن بھی صاف ہو
وضو سے من بھی صاف ہو
اٹھو اٹھو نماز کو
چلو چلو نماز کو
سدا رکھیں یہ دھیان اب
کہ ختم ہو اذان جب
ہر ایک کام چھوڑ دیں
خدا سے دل کو جوڑ لیں
اٹھو اٹھو نماز کو
چلو چلو نماز کو
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.