ننھی فرحتؔ
ننھی منی پیاری فرحتؔ
ہے ماں باپ کے دل کی راحت
شوق سے مکتب جاتی ہے وہ
جی پڑھنے میں لگاتی ہے وہ
استانی جی کی ہے وہ پیاری
ماں کی ہے وہ راج دلاری
خوب سبق فرفر ہے سناتی
مکتب سے انعام ہے پاتی
ماں جو سبق سنتی ہے گھر پر
پیار سے کرتی خوش ہو ہو کر
باپ ہے لاتا واسطے اس کے
چیزی کپڑے گڑیاں کھلونے
اور بھی شوق سے پڑھتی ہے وہ
پڑھنے میں یوں بڑھتی ہے وہ
لڑکیوں کو وہ چھوڑ کے پیچھے
سب سے نکل جاتی ہے آگے
اتنے نمبر وہ ہے پاتی
دنگ ہے استانی رہ جاتی
بچیو تم بھی شوق سے پڑھنا
اگلی جماعت میں یوں چڑھنا
مدرسہ بھر میں نام بھی پاؤ
لو شاباش انعام بھی پاؤ
جی پڑھنے میں خوب لگانا
تم بھی فرحتؔ بن کے دکھانا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.