او بچو سن لو بات
او بچو سن لو بات
بڈھے بابا سے
کبڑے چاچا سے
بڑھ کے ملا لو ہات
او بچو سن لو بات
آیا ہوں میں دور گاؤں سے
تھوڑا ریل سے تھوڑا پاؤں سے
میری داڑھی میں جتنے بال ہیں
میرے پاس اتنے کمال ہیں
او بچو سن لو بات
جوں ہی بول دوں اک دو تین میں
پھر سے بھیج دوں تم کو چین میں
جو بجاؤں میں اپنی بین کو
چاکلیٹ کر دوں زمین کو
او بچو سن لو بات
میرے قابو میں چار بھوت ہیں
چاروں بھوت رستم کے پوت ہیں
میرے بھوتوں سے جیتے جنگ جو
اس کا بیاہ شہزادی سنگ ہو
او بچو سن لو بات
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.