پیغام عید
چندا ماما کل کی شام
خوشیوں کا لانا پیغام
گھر گھر آئے صبح عید
سب کی پوری ہو امید
چہرے پر یوں جاگے نور
دل سے غم ہو کوسوں دور
غسل سے ہو کر پاک اور صاف
بچے جب پہنیں پوشاک
موسم میں ہریالی آئے
گیت جہاں خوشیوں کے گائے
واحد افضل اور یعقوب
دودھ سوئیاں کھاؤ خوب
صدقۂ فطر ادا بھی کرنا
محتاجوں کے دامن بھرنا
دشمن کو یوں کرنا شاد
دے اخلاق کی دنیا داد
پڑھ کے نماز واجب تم
رب سے کہنا راغب تم
مولا سب کو ایک بنا
ہم بچوں کو نیک بنا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.