پنچھی
اڑ جا پی کے دیس رے پنچھی
اڑ جا پی کے دیس
بھول گئی ہیں پریم کی گھاتیں
میٹھے سپنے مدھ بھری راتیں
من میں ڈوبنے والی باتیں
جگ نے بدلا بھیس رے پنچھی
اڑ جا پی کے دیس رے پنچھی
اڑ جا پی کے دیس
من مندر کو چھوڑ گئے ہیں
پریم کے ناتے توڑ گئے ہیں
دکھ سے رشتے جوڑ گئے ہیں
جائے بسے پردیس رے پنچھی
اڑ جا پی کے دیس رے پنچھی
اڑ جا پی کے دیس
راگ نہیں برسات نہیں ہے
دن وہ نہیں وہ رات نہیں ہے
پہلی سی وہ بات نہیں ہے
دیس بھی ہے پردیس رے پنچھی
اڑ جا پی کے دیس رے پنچھی
اڑ جا پی کے دیس
تجھ بن پیتم چین نہ آئے
پریم کا دیپک بجھتا جائے
یاد پیا کی من کلپائے
لے جا یہ سندیش رے پنچھی
اڑ جا پی کے دیس رے پنچھی
اڑ جا پی کے دیس
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.