پریوں کی رانی
سننے خوب کہانی آئی
لو پریوں کی رانی آئی
کالے کالے بال ہیں اس کے
پھولے پھولے گال ہیں اس کے
آنکھیں اس کی بڑی بڑی ہیں
ہونٹ گلابی لال ہیں اس کے
سندر روپ سہانی آئی
لو پریوں کی رانی آئی
دادا کی وہ راج دلاری
دادی کو ہے جاں سے پیاری
نانا کی آنکھوں کی ٹھنڈک
نانی اس پر واری واری
پیار کی ایک روانی آئی
لو پریوں کی رانی آئی
چڑیوں کی چہکار ہے اس میں
پھولوں سی مہکار ہے اس میں
گیتوں کا سرگم اس میں ہے
خوشیوں کی بوچھار ہے اس میں
گڑیا وہ جاپانی آئی
لو پریوں کی رانی آئی
پاپا جب دفتر جائیں گے
فون وہیں سے کھڑکائیں گے
اپنی پیاری بٹیا پر وہ
پیار کی بارش برسائیں گے
وہ رحمت یزدانی آئی
لو پریوں کی رانی آئی
چاچو کا ارمان وہی ہے
پھوپھی کی بھی جان وہی ہے
اپنے پیارے پھوپھا کی بھی
راحت کا سامان وہی ہے
وہ فرحت روحانی آئی
لو پریوں کی رانی آئی
ہر لب پر ہو مدحت اس کی
لعل جڑی ہو قسمت اس کی
ملک کا جس سے نام ہو روشن
وہ تعلیم ہو دولت اس کی
ایسی لیے نشانی آئی
لو پریوں کی رانی آئی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.