کھاتے رہنا کام ہے اس کا
پیٹ پجاری نام ہے اس کا
دال پکی ہو یا ہو سبزی
بچ کر جائے کیسے کچھ بھی
پندرہ بیس پراٹھے کھا کر
نان چنے اور انڈے کھا کر
قیمہ اور کباب ہے کھاتا
پھر زردے کی شامت لاتا
پی کر تھوڑا سا وہ پانی
کھاتا ہے ڈٹ کر بریانی
گردے مغز کلیجی پائے
جو کچھ دستر خوان پہ آئے
ہر شے ہی چٹ کر جاتا ہے
پیٹ بھی اس کا بھر جاتا ہے
دائیں بائیں پھر بھی جھانکے
اور بھی کھانے کو وہ مانگے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.