آؤ کھیلیں آنکھ مچولی آؤ کھیلیں آنکھ مچولی
چھوڑیں گلی ڈنڈا گولی آؤ کھیلیں آنکھ مچولی
آؤ کھیلیں آنکھ مچولی
پہلے اکڑ بکڑ کر کے ہم اک چور بنائیں
کھڑا ہو وہ دیوار سے لگ کر آنکھیں بند کرائیں
پھر چھپ جائیں ادھر ادھر ہم دیکھ کے کونا کھولی
آؤ کھیلیں آنکھ مچولی
گنتی گن کر چور پکارے آ جاؤں میں آؤں
ادھر ادھر پھر تاکے جھانکے دبے دبے سے پاؤں
اتنے ہی میں جھانسہ دے کر ہم نے راہ ٹٹولی
آؤ کھیلیں آنکھ مچولی
لپکے لپکے دوڑے بھاگے چور کے ہاتھ نہ آئے
سب نے دھپا چھو دی بھیا اب کیا ہو پچھتائے
چور بنو پھر شام دوبارہ ایک تو بازی ہو لی
آؤ کھیلیں آنکھ مچولی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.