Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

لکھنؤ کی سیر

جاوید اقبال

لکھنؤ کی سیر

جاوید اقبال

MORE BYجاوید اقبال

    دلچسپ معلومات

    (اپریل 1968)

    چار باغ اسٹیشن دیکھو

    شہر میں ایک نیا پن دیکھو

    سجی سجائی دلہن دیکھو

    قدم قدم پر فیشن دیکھو

    آؤ تمہیں لکھنؤ دکھائیں

    اور یہاں کی سیر کرائیں

    کتنا اچھا چڑیا گھر ہے

    شیر ہرن بھالو بندر ہے

    مور کبوتر اور تیتر ہے

    اندر مردہ عجائب گھر ہے

    آؤ تمہیں لکھنؤ دکھائیں

    اور یہاں کی سیر کرائیں

    حضرت گنج کی سیر کرائیں

    قیصر باغ کی لاٹ دکھائیں

    اور امین آباد گھمائیں

    شام اودھ رنگین بنائیں

    آؤ تمہیں لکھنؤ دکھائیں

    اور یہاں کی سیر کرائیں

    یہ پوری یوپی کا دل ہے

    اس میں ایک چھتر منزل ہے

    آرٹ اسکول لب ساحل ہے

    ندوہ دیکھنے کے قابل ہے

    آؤ تمہیں لکھنؤ دکھائیں

    اور یہاں کی سیر کرائیں

    چوک نخاس حسین آباد

    گولا گنج نظیر آباد

    پیار محبت میں آزاد

    مرد و زن شیریں فرہاد

    آؤ تمہیں لکھنؤ دکھائیں

    اور یہاں کی سیر کرائیں

    آؤ شہد اسمارک دکھائیں

    جھنڈے والے پارک میں جائیں

    بیلی گارد کو سمجھائیں

    میڈیکل کالج دکھلائیں

    آؤ تمہیں لکھنؤ دکھائیں

    اور یہاں کی سیر کرائیں

    یہ سب شہروں میں نیارا ہے

    نام اس کا کتنا پیارا ہے

    سب کی آنکھوں کا تارا ہے

    امن و سکوں کا گہوارا ہے

    آؤ تمہیں لکھنؤ دکھائیں

    اور یہاں کی سیر کرائیں

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے