Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

پریم گیت

صہبا لکھنوی

پریم گیت

صہبا لکھنوی

MORE BYصہبا لکھنوی

    آؤ پیارے بھاگ چلیں آکاش کے پلے پار

    جگ کی راہیں کٹھن ہیں پیتم جیون ہے اک بھوگ

    بھوگ بھی کیسا جس کو دنیا کہتی ہے اک روگ

    من کی نیا ڈگ مگ ڈولے بیچ پڑے منجدھار

    پیارے بیچ پڑے منجدھار

    آؤ پیارے بھاگ چلیں آکاش کے پلے پار

    نگری ہے یہ پاپ کی پیارے پاپ کا ہر سو آگ

    آشا کی گر چاہت ہووے دکھ نہ اس سے لاگ

    جانے بوجھے لاگ جو رکھے پھوٹے اس کا بھاگ

    ڈھنگ یہاں کے نیارے ہیں اور نیارا ہے سنسار

    پیارے نیارا ہے سنسار

    آؤ پیارے بھاگ چلیں آکاش کے پلے پار

    لوبھی ہیں اس بستی والے مایا کا بیوپار

    تن بھی گندہ من بھی گندہ نیکی کا پرچار

    پل پل بھاری پڑت ہے موکو دھرتی کا یہ بار

    دیکھت مورا ہردے ڈوبے ڈوبے سب سنسار

    پیت کی دنیا سب سے سندر پیت ہی جیون ہار

    پیارے پیت ہی جیون ہار

    آؤ پیارے بھاگ چلیں آکاش کے پلے پار

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے