پیارا سبق
جو بھی فرفر سبق سنائے
چھٹی وہ فوراً پا جائے
بولو مسٹر اے بی سی
بند کرو اب ہا ہا ہی
بولو مسٹر ڈی ای ایف
خود کو بلا سے رکھو سیف
بولو مسٹر جی ایچ آئی
ہے آدھا ایمان صفائی
بولو مسٹر جے کے ایل
کتنا میٹھا ہے ایپل
بولو مسٹر ایم این او
مٹی میں مت نفرت بو
بولو مسٹر پی کیو آر
کسی کو کرنا مت بیزار
بولو مسٹر ایس ٹی یو
علم کو پھیلاؤ ہر سو
پھر بولو وی ڈبلیو، ایکس
آج ہو محنت کل ریلیکس
بولو مسٹر وائی اور زیڈ
علم ہے اپنے سر کا شیڈ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.