Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

پیاری باجی

حیدر بیابانی

پیاری باجی

حیدر بیابانی

MORE BYحیدر بیابانی

    کتنی اچھی پیاری باجی

    پیاری پیاری پیاری باجی

    اچھے اچھے گیت سنائے

    پیارے پیارے گیت سنائے

    ایک تھا راجہ ایک تھی رانی

    روز کہے دلچسپ کہانی

    بوجھے ہے دلچسپ پہیلی

    اچھی دوست ہے پیاری سہیلی

    کتنے قصے یاد ہیں اس کو

    خوب لطیفے یاد ہیں اس کو

    مجھ کو خوب ہنسائے باجی

    روؤں تو بہلائے باجی

    کتنی اچھی پیاری باجی

    پیاری پیاری پیاری باجی

    گڑیا کا جب بیاہ رچائے

    سب بچوں کو ساتھ کھلائے

    باغ میں جا کر جھولا جھولے

    موج میں آ کر ڈالی چھو لی

    کھیلے مل جل آنکھ مچولی

    بولے سب سے پیار کی بولی

    کھیلے پر اسکول سے پہلے

    رک جائے ہر بھول سے پہلے

    پڑھنے میں ہوشیار ہے باجی

    کھیل میں بھی تیار ہے باجی

    کتنی اچھی پیاری باجی

    پیاری پیاری پیاری باجی

    مکھڑا اس کا بھولا بھالا

    دانت اس کے موتی کی مالا

    ہنس دے تو پھلجھڑیاں چھوٹے

    بات کریں کھل جائے بوٹے

    پیاری پیاری باتیں اس کی

    رہبر ساری باتیں اس کی

    سب کو اچھی بات بتائے

    سب کو سچی بات سکھائے

    سچی چاہ جتائے باجی

    سیدھی راہ دکھائے باجی

    کتنی اچھی پیاری باجی

    پیاری پیاری پیاری باجی

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے