سرد موسم
موسم بہت سرد ہے ان دنوں
تمہارے شہر میں تو برف بھی پڑ رہی ہوگی
اور شانوں پہ تمہارے گر رہی ہوگی
چاہتی ہوں ..،
سیاہ کوٹ پہ گرے سفید برف کے ذروں کو
چنوں اس طرح کہ جیسے
مری انگلیاں اپنی پوروں سے تمہارا درد چنتی ہیں
سوچتی ہوں ...،
گھر سے تم جب بھی نکلو اپنے آنچل کا سائباں کر دوں
کہ ذرا بھی کوئی برف کا تمہارے بالوں کی الجھنوں کو
چھو سکے نہ پا سکے
پاؤں رکھو تم جہاں پر
ہتھیلیوں کو فرش کر دوں
تمہیں سرد دنوں سے شکایت نہ ہو
سو اپنی محبت کی حدتوں سے
تمہارے دنوں کو گرم کر دوں
نازک مزاج ہو تم
سرد موسم راس نہیں ہے تم کو
نازک مزاجیوں کا خیال رکھنا
اپنا خیال رکھنا
کہ موسم بہت سرد ہے ان دنوں
اور تمہارے شہر میں تو برف بھی پڑ رہی ہوگی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.