شام پہلی فروری کی
شام پہلی فروری کی
رائٹرس بلڈنگ سے بس دو قدم
اک گلی کے موڑ پر
اک جواں
خون سے تر شرٹ سینے کے قریب
اور چہرے پر نقوش کربناکیٔ اجل
ایک پرزہ یوں تھا مٹھی میں دبا
جیسے ہو کوئی متاع بے بہا
ایک گڑیا
چاکلیٹ
لیکٹوجن
کاپیاں پنسل کتاب
چوڑیاں سرمہ لپ اسٹک
چائے پتی
اور پھر
خون کے دھبے سیاہی
بے بسی کی داستاں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.