Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

شہر اور میں

چندر بھان خیال

شہر اور میں

چندر بھان خیال

MORE BYچندر بھان خیال

    دل پہاڑوں پر چلا جائے کہ میدانوں میں ہو

    بھیڑ میں لوگوں کی یا خالی شبستانوں میں ہو

    شور پھر بھی تیز طوفانوں کی صورت ہر گھڑی

    توڑتا رہتا ہے خلوت خواہ سینوں کا جمود

    ریزہ ریزہ ہو گئے میری طرح کتنے وجود

    اب نہیں ممکن کسی صحرا میں مجنوں کا ورود

    ناتواں شخصیتیں برقی توانائی لیے

    رات کے کالے بدن کو چاٹ کر ہیں مطمئن

    جل رہا ہے ہر شجر اس شہر کا اب رات دن

    اڑ رہے ہیں ہاتھ سے طوطوں کی صورت سال و سن

    روشنی کا رنگ جیسے کچھ سمجھ آتا نہیں

    شہر کی تہذیب کا رخ کس طرف ہے کیا پتہ

    آدمی سادہ ہے یا خنجر بکف ہے کیا پتہ

    کس لیے یہ شور مہمل صف بہ صف ہے کیا پتہ

    میں نے ہر انداز سے سمجھا ہے سارے شہر کو

    شہر جو خوابوں کے جنگل کے سوا کچھ بھی نہیں

    عمر ساری چھین کر جس نے دیا کچھ بھی نہیں

    جیسے میرے واسطے باقی رہا کچھ بھی نہیں

    اپنے گالوں پر طمانچہ جڑ کے خوش ہو جاؤں میں

    آج روشن قمقموں کے بیچ جاگا یہ شعور

    یوں تو ہر موسم کے چہرے پر نمایاں ہیں سطور

    اک پرندہ تک نہیں لیکن ہوا میں دور دور

    مچھلیاں چھت پر سکھانے کے لیے جب خواہشیں

    سیڑھیوں پر پاؤں رکھتی ہیں تو آ جاتی ہے چیل

    ٹھونک دی جائے گی اب شاید سبھی ذہنوں میں کیل

    اٹھ رہی ہے ہر طرف جلتے اندھیروں کی فصیل

    گیروا کپڑوں میں لپٹا زرد مستقبل مجھے

    مشورہ دیتا رہے گا اور میں مر جاؤں گا

    مأخذ :
    • کتاب : Shoalon Ka Shajar (Pg. 32)
    • Author : Chander Bhan Khayal
    • مطبع : Sutoor Parkashan (1969)
    • اشاعت : 1969

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے