شناخت
ایک مقبولیت کی ساعت میں
آئی ہونٹوں پہ اک دعا ایسے
وقت کی وسعتوں سے اے مالک
چند لمحے مجھے عنایت ہوں
ساعتیں وہ جو صرف اپنی ہوں
وہ بھی تنہا ہوں ہم بھی تنہا ہوں
اور وہ آستیں
زمانے میں
میری پہچان بن کے زندہ ہوں
ایسی مقبولیت کا لمحہ تھا
میری پہچان بن کے
وہ لمحے
میری مٹھی میں بند ہیں
لیکن
وقت آگے نکل گیا مجھ سے
اور لمحوں کی قید میں اپنے
میں ہوں تنہا بہت ہی تنہا ہوں
اپنے حرف دعا پہ نادم ہوں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.