عجب بات ہے میں جب کبھی ملا تم سے
کچھ اور تشنہ لبی بڑھ گئی مرے اندر
میں سوچتا تھا کہ اک بار تم سے ملنے پر
تمام پیاس ہر اک آرزو تمام تشنہ لبی
قرار پائے گی بے چین روح مری
مگر میں تم سے ملا تو بڑھ گئی کچھ اور تشنہ لبی
بڑا عجیب سا احساس اور محرومی
یہ کونسا جذبہ ہے اس کا نام ہے کیا
طویل تر ہو ملاقات پھر بھی تشنہ لبی
مرے خیال سے میرا وجود تم میں ہے
تمہارے قرب سے تکمیل میری ہوتی ہے
تمہارا ہجر بنا دیتا ہے ادھورا مجھے
میں اپنے آپ کو پھر سے تلاش کرتا ہوں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.