تو مرا عشق ہے حقیقت ہے
تو مرا عشق ہے حقیقت ہے
مجھ کو تجھ سے بڑی محبت ہے
ذکر تیرا ہے ہر فسانے میں
خود کو کھویا ہے تجھ کو پانے میں
حسن تیرا شباب تیرا ہے
اور رکھا ہے کیا زمانے میں
بن ترے زندگی ادھوری ہے
پیار تیرا بہت ضروری ہے
تو مری زندگی کی چاہت ہے
مجھ کو تجھ سے بڑی محبت ہے
میری چاہت ہے جستجو تو ہے
میری حسرت ہے آرزو تو ہے
تو مری دھڑکنوں میں شامل ہے
میری نظروں کے روبرو تو ہے
تیری زلفوں میں کھو گیا ہوں میں
تیری آنکھوں کا ہو گیا ہوں میں
تو وفا کی حسین مورت ہے
مجھ کو تجھ سے بڑی محبت ہے
میں ازل سے ترا تمنائی
تیرے جلوؤں کا میں ہوں شیدائی
سچ تو یہ ہے خدا کی جنت سے
میری قسمت تجھے چرا لائی
کون ہے تجھ سا مہ جمالوں میں
تو ہی تو ہے مرے خیالوں میں
تیرے آنکھوں میں میری جنت ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.