یہ میرا ہندوستان
سارے جگ سے ہے مہان
یہ میرا ہندوستان
پیاری مجھ کو عظمت اس کی
صدقے اس پہ میری جان
سارے جگ سے ہے مہان
یہ میرا ہندوستان
بستی بستی جنگل جنگل جیون کی رت چاروں اور
آنکھوں میں ٹھنڈک پڑ جائے جب جب پر پھیلائیں مور
ندیاں نہریں باغ اور بغیچے ہرے بھرے کھیت اور کھلیان
سارے جگ سے ہے مہان
یہ میرا ہندوستان
میرے ہندوستان کی دھرتی سارے جگ سے نیاری
رنگ رنگ کے پھول ہیں جس میں یہ ایسی پھلواری
ہندو مسلم سکھ عیسائی سب جیسے اک خاندان
سارے جگ سے ہے مہان
یہ میرا ہندوستان
سب کو آزادی کی خوشیاں راحت کا سامان ملے
ہردے کی پیڑا مٹ جائے ہونٹوں کی مسکان ملے
پورا ہو برسوں کا سپنا رہ جائے پرکھوں کی آن
سارے جگ سے ہے مہان
یہ میرا ہندوستان
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.