Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر
Aalam Nizami's Photo'

عالم نظامی

1984 | ممبئی, انڈیا

عالم نظامی کا تعارف

تخلص : 'عالم'

اصلی نام : شاہ محمد

پیدائش : 01 Jan 1984 | بلرامپور, اتر پردیش

اردو مشاعروں کے حوالے سے شہرت پانے والے شاعر عالم نظامی کا اصلی نام شاہ محمد اور ان کے والد کا نام مرحوم غلام حسین شاہ نظامی ہے آپ کا تعلق ضلع بلرام پور سے ہے جو بھارت کے صوبے اتر پردیش میں واقع ہے آپ یکم جنوری 1984 کو چندہ پور گاؤں ضلع بلرام پورمیں پیدا ہوئے-آپ ایک بہترین شاعر و ادیب کے ساتھ ساتھ بہت اچھے نثر نگار بھی ہیں ہندوستان کے مختلف شعرا پر آپ کے مضامین اردو اخبار و رسائل میں شائع ہوچکے ہیں۔آپ کی وجہ شہرت اردو غزلوں کے ساتھ ساتھ حمدیہ ونعتیہ شاعری بھی ہے آپ ویسے تو کئ اصناف ادب میں طبع آزمائی کر چکے ہیں لیکن صنف غزل آپ کی پسندیدہ صنف ہے دم تحریر موصوف کے غزل اور حمدو نعت کے شعری مجموعے  طباعت کے مراحل میں ہیں انشاءاللہ زیور طبع سے آراستہ ہوکر بہت جلد منظر عام پر آجائیں گے 
عالم نظامی نے ابتدائی تعلیم اپنے گاؤں کے مدرسے میں حاصل کی اس کے بعددارالعلوم محبوب سبحانی، کرلا ممبئی میں شعبئہ حفظ میں داخلہ لیا، آپ کسی وجہ سے تعلیمی سلسلے کو جاری نہ رکھ سکے اور قرأت کی دستار و سند حاصل کرنے کے بعد کاروبار میں مصروف ہوگئے ،
آپ ابتدا میں شاہ محمد کیفی کے نام سے متعارف ہوئے بعد میں اردو مشاعروں میں عالم نظامی کے نام سے مشہور ہوئے۔ تقریباً بیس سال کی عمرسے با قاعدہ اردو مشاعروں میں آپ کی شرکت ہورہی ہے اب تک بھارت کے مختلف صوبوں اور علاقوں کے مشاعروں میں آپ ایک شاعر کی حیثیت سے شریک ہوکر سرمایۂ داد و تحسین وصول کر چکے ہیں 2013 میں آپ کو ادبی خدمات کے اعتراف میں 
علمی ادبی شعری اعزاز (منجانب ) مہاراشٹر اسٹیٹ اردو ساہتیہ اکیڈمی سے بھی نوازا جا چکا ہے  عالم نظامی کا ایک اہم تعارف یہ بھی ہے کہ نئ نسل کے بہت سے شعراء کو انہوں نے مشاعروں کی ڈائس تک پہونچا کر اپنی ادب نوازی اور اعلیٰ ظرفی کا ثبوت پیش کیا ہے.
آپ اس وقت شہر ممبئی میں مقیم ہیں اور مختلف تنظیموں کے ذریعے اپنے ادبی خدمات کو انجام دے رہے ہیں

Recitation

Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

Get Tickets
بولیے