دیکھ دامن گیر محشر میں ترے ہوئیں گے ہم
خوں ہمارا اپنے دامن سے نہ اے قاتل چھڑا
عاجز، عارف الدین
عارف الدین نام، عاجز تخلص۔ ان کے اجداد کا تعلق بلخ سے تھا۔ اورنگ زیب کے عہد حکومت میں ان کے والد ہندوستان آئے۔ عاجز ہندوستان میں پیدا ہوئے۔ چھوٹی عمر میں باپ کا سایہ سر سے اٹھ گیا۔ نواب لشکر خاں(رکن الدولہ نصیر جنگ) نے ان کو اپنی سرپرستی میں لے لیا۔ ان کے سایہ عاطفت میں تعلیم وتربیت پائی او رانھی کے ساتھ اورنگ آباد آکر نواب آصف جاہ اول کی سرکار میں منصب وخطاب سے سرفراز ہوئے۔ فارسی اور اردو میں طبع آزمائی کرتے تھے۔ ایک دیوان فارسی اور ایک اردو میں یاد گار چھوڑا۔ ایک مثنوی بھی لکھی۔ وفات ۱۷۶۳ء۔
بحوالۂ:پیمانۂ غزل(جلد اول)،محمد شمس الحق،صفحہ:32