Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر
noImage

آسی غازی پوری

1834 - 1917 | غازی پور, انڈیا

متصوفانہ فکر کے معروف شاعر

متصوفانہ فکر کے معروف شاعر

آسی غازی پوری کا تعارف

تخلص : 'آسی'

اصلی نام : محمد عبد العلیم

پیدائش : 21 Dec 1834 | بلیا, اتر پردیش

وفات : 24 Jan 1917

ٓسی غازی پوی کا شمار اردو کے ممتاز ترین شاعروں میں ہوتا ہے ۔ ان کی پیدائش ۲۱ دسمبر ۱۸۳۴ کو سکندر پور ضلع بلیا (یوپی) میں ہوئی ۔ نام محمد عبدالعلیم تھا ۔ پہلے عاصی تخلص اختیار کیا پھر آسی ۔ ابتدائی تعلیم اپنے نانا سے حاصل کی اس کے بعد جونپور چلے گئے اور مولانا عبدالحلیم فرنگی محلی سے معقولات کی تعلیم حاصل کی ۔ عاصی ایک ماہر طبیب بھی تھے ۔ انہوں نے طب کی کوئی رسمی تعلیم حاصل نہیں کی تھی بلکہ اپنے ذوق اور ذاتی مطالعے سے اس فن میں مہارت حاصل کی ۔ طالب علمی کے زمانے ہی سے شعر وسخن میں دلچسپی تھی ۔ ناسخ کے شاگرد افضل الہ آبادی سے مشورہ سخن کیا ۔ آسی کا دیوان ’’ عین المعارف ‘‘ کے نام سے شائع ہوا ۔ ۲۴ جنوری ۱۹۱۷ کو غازی پور میں انتقال ہوا ۔

آسی کی شاعری متصوفانہ فکر کا تخلیقی بیان ہے ۔ آسی کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ میر درد کے بعد تصوف کے موضوعات کو شاعری میں برتنے والے وہ سب سے کامیاب شاعر ہیں ۔ 

 

موضوعات

Recitation

Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

Get Tickets
بولیے