عبداللہ ناصر کا تعارف
عبداللہ ناصر بمبئی شہر میں ایک معزز انصاری گھرانے میں پیدا ہوئے۔ امام الدین ان کے والد کا نام تھا۔ ناصرؔ صاحب کی تعلیم و تربیت بمبئی میں ہوئی اور پھر بمبئی میونسپل کارپوریشن کے اردو اسکول میں مدرس ہوگئے اور ریٹائرڈ ہونے تک درس و تدریس میں لگے رہے بحیثیت ہیڈ ماسٹر ریٹائر ہونے کے بعد بمبئی کے مشہور و موقر روزنامہ ’’انقلاب‘‘ میں ایک مخصوص طنزیہ کالم ’’تازیانے‘‘ شروع کیا جو کافی پسند کیا جاتا رہا۔