تخلص : 'عابد'
اصلی نام : عابد معروف مغل
پیدائش : 24 Nov 1965 | راول پنڈی, پنجاب
عابد معروف مغل 24 نومبر 1965 کو گلیانہ تحصیل گوجرخان ضلع راولپنڈی میں پیدا ہوئے۔ اور راولپنڈی میں ہی سکونت پذیر ہیں۔
انہوں نے میٹرک گورنمنٹ ہائی سکول گلیانہ سے 1981 میں کیا۔ اور یونیورسٹی آف کراچی سے 1992 میں ایل ایل بی کی ڈگری حاصل کی۔
مختلف سرکاری اداروں میں سترہ سال کی ملازمت کے بعد اب سال 2001 سے شعبہ وکالت سے منسلک ہیں۔
انہوں نے شاعری کا آغاز 1981/82 میں کیا۔ ان کے اب تک دو شعری مجموعے شائع ہو چکے ہیں۔
1: اس شہر بے امان میں 2010
2: ایک تصویر ہے محبت کی 2018
ان کی دیگر ادبی خدمات میں، ڈرامہ تھیٹر ٹی وی اور ریڈیو 23 سال تک منسلک رہے۔ بحثیت ڈرامہ رائیٹر فنکار اور ہدایت کار کام کیا۔کئی ایوارڈ حاصل کیے۔جن میں سال 2011 میں لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ بھی شامل ہے۔بہت خوبصورت لب و لہجے میں اشعار کہتے ہیں۔آئیے ان کا نمونہ کلام دیکھتے ہیں۔