ڈاکٹرعابد رضا پاکستان میں پیدا ہوئے، کراچی کے ڈاؤ میڈیکل کالج سے گریجویشن کے بعد طب کی اعلیٰ تعلیم امریکہ میں حاصل کی اور اب گزشتہ کئی برسوں سے امریکہ کی ریاست ورجینیا میں مقیم ہیں۔ شعر وادب کا ذوق ورثے میں ملا۔ خاندانی تعلق یو پی کے ایک سادات گھرانے سے ہے۔ زمانۂ طالب علمی میں شعر گوئی کی ابتدا ہوئی لیکن پردیس میں سکونت اختیار کرنے کے بعد خاموشی کا ایک طویل دور آیا۔ نظم اور غزل دونوں اصناف میں طبع آزمائی کرتے ہیں۔ غزلوں اور نظموں کا پہلا مجموعہ “روزنِ سیاہ” کے نام سے ۲۰۲۴ میں شایع ہو چکا ہے۔ پیشہ ورانہ اعتبار سے پریکٹس کے ساتھ ساتھ ورجینیا ٹیک یونیورسٹی کی میڈیکل فیکلٹی میں تدریسی فرائض بھی انجام دیتے ہیں۔