Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر
Abid Siddiq's Photo'

عابد صدیق

1939 - 2000 | بہاول پور, پاکستان

عابد صدیق کا تعارف

پیدائش : 12 May 1939 | پٹیالہ, پنجاب

وفات : 07 Dec 2000 | بہاول پور, پنجاب

عابد صدیق کا تعلق سورج بنسی راجپوت چوہان خاندان سے ہے۔ اُن کے والد مولوی محمد صدیق دوراہا منڈی ریاست پٹیالہ میں محکمہ نہر سرہند کے بنگلہ دوراہا میں بطور منشی ملازم تھے اور اپنا کپڑے کا کاروبار بھی کرتے تھے۔ اُن کے نانا غلام قادر خاں لدھیانہ کے علاقے پاؤل پور جسے پائل (Payal) بھی کہتے ہیں میں رہتے تھے۔ پاکستان بننے کے بعد یہ خاندان ہجرت کرکے وہاڑی میں آکر آباد ہوا۔ 

عابد صدیق 12 مئی 1939ء کو دوراہا منڈی ریاست پٹیالہ میں پیدا ہوئے۔ ابتدائی تعلیم لدھیانہ اور تقسیم کے بعد گورنمنٹ سکول وہاڑی میں پائی اور یہاں سے میٹرک کیا۔ ایف اے اور بی اے ایمرسن کالج ملتان سے اور ایم اے اردو اورینٹل کالج لاہور سے 1962ء میں پاس کیا۔ 

عملی زندگی کا آغاز 1962ء میں گورنمٹ کالج ملتان میں اردو لیکچرر کے طور پر کیا۔ 1973ء میں گورنمنٹ صادق ایجرٹن کالج بہاول پور میں تعیناتی ہوئی اور یہیں سے 2000ء میں ریٹائر ہوئے۔ 7 دسمبر 2000ء کو بہاول پور میں فوت ہوئے۔ 

عابد صدیق کی پہلی کتاب "مغربی تنقید کا مطالعہ: افلاطون سے ایلیٹ تک" ہے جس کا پہلا ایڈیشن 1982ء میں آیا۔ اِس کے کئی ایڈیشن شائع ہوچکے ہیں۔ 
دوسری کتاب شعری مجموعہ "پانی میں ماہتاب" ہے جس کا پہلا ایڈیشن 1987ء میں آیا، دوسرا ایڈیشن کلیات کی صورت میں 2006ء میں اور تیسرا 2021ء میں۔ 
تیسری کتاب "تحسینیات" ہے جس میں اُن کے 22 تنقیدی مضامین ہیں۔ اِس کا پہلا ایڈیشن 2005ء میں آیا اور اِس کے کئی ایڈیشن شائع ہوچکے ہیں۔ 
چوتھی کتاب "مغرب میں آزاد نظم اور اُس کے مباحث" ہے جس کا پہلا ایڈیشن 2004ء میں آیا۔ 

پانچویں کتاب "کرن پٹاری" ہے جو اُن کی ہندی شاعری کا مجموعہ ہے۔ شاعری کا یہ حصہ اردو رسمِ خط میں "پانی میں ماہتاب" میں شامل ہے۔ یہ جلد شائع ہوجائے گی۔

موضوعات

Recitation

Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

GET YOUR PASS
بولیے