عدنان محسن کا تعلق پاکستان کے شہر ڈٰیرہ غازی خان سے ہے۔ آپ 21 جولائی 1985 کو پیدا ہوئے۔ تاریخی گورنمنٹ کالج،یونیورسٹی لاہورکی محبت آپ کو لاہور کھینچ لائی اور یہیں سے آپ نے اعلیٰ تعلیم حاصل کی۔ادبی و نصابی خدمات کے اعتراف میں آپ کو تین رولز آف آنرز سے نوازا جا چکا ہے۔ فی الحال آپ دیال سنگھ کالج لاہور میں اردو ادب پڑھاتے ہیں۔
جہاں تک شاعری کا تعلق ہے عدنان محسن کی خوبی ان کی شاعری سے سچی وابستگی ہے پھر چاہے معاملہ رومان کی صورتوں کا ہو یا اچانک پیش آںے والے حادثات و واقعات کو پرکھنے کا، آپ تمام حالتوں کو اپنی حالتوں کا حوالہ مان کر شعری پیکر میں ڈھالتے ہیں۔ آپ نے شاعری کی مختلف اصناف مثلاً نعت، سلام، قصیدہ، نظم اور غزل کو ترسیل فکر کا ذریعہ بنایا ہے۔