Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

آفتاب شاہ کا تعارف

اصلی نام : محمد آفتاب شاہ

پیدائش : 02 Apr 1977 | سیالکوٹ, پنجاب

محمد آفتاب شاہ، جو اپنے قلمی نام آفتاب شاہ سے جانے جاتے ہیں، ڈسکہ سیالکوٹ، پاکستان میں 2 اپریل 1977 کو پیدا ہوئے۔ انہوں نے میدان تعلیم میں ایم اے ہسٹری، ایم اے اردو، ایم ایڈ، اور ایم فل کی ڈگری حاصل کی ہے۔ 
آفتاب شاہ نے مختلف ادبی میدانوں میں نمایاں کام کئے ہیں۔ ان کے شعری مجموعے "میں، آپ اور گزرا وقت" (2019ء)، "خونِ جگر" (2021ء) اور "کوئی نہیں" (2023ء) منظرعام پر آ چکے ہیں۔ ان کی تنقیدی کتاب "آرنلڈ اور حالی کے تصورِ معاشرہ اور ادب کا تقابلی جائزہ" (2023ء) بھی کافی پذیرائی حاصل کر چکی ہے۔
مزید براں، آفتاب شاہ کے تنقیدی مضامین "تنقید اور شعور" اور "تنقید کا ادبی سفر" زیرِ طبع ہیں۔ ان کا ایک شعری مجموعہ "کیا بتاؤں تم سے لڑ کر میں"،نیز  اقوال زریں کی ایک کتاب "آفتابیات"، اور ناول "جانوریہ" بھی زیرِ طبع ہیں۔ وہ غنچہِ اردو میگزین، سیالکوٹ کے مدیرِ اعلیٰ بھی ہیں۔

موضوعات

Recitation

Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

Get Tickets
بولیے