آمد آمد ہے ترے شہر میں کس وحشی کی
بند رہنے کی جو تاکید ہے بازاروں کو
سیادت حسن سید جلال الدین حیدر خاں نام، عرفیت آغاحجو، شرف تخلص۔ تقریباً ۱۸۱۲ء میں لکھنؤ میں پیدا ہوئے۔ خواجہ حیدر علی آتش کے شاگرد تھے۔میرزا حامد علی کو کب، ولی عہد واجد علی شاہ کے خسر تھے۔ ۶۴۔۱۸۶۳ء میں جب کہ اودھ کا خاندان شاہی اپنی اقبال کی داستان ختم کرچکا تھا اور کلکتے کے مٹیا برج میں قیام پذیر تھا، یہ بھی ولی عہد کے ہمراہ وہاں موجود تھے۔ ۱۸۸۷ء سے قبل وفات پاگئے۔ آغا حجو شرف سے تین تصانیف یادگار ہیں۔ ’’شکوۂ فرنگ‘‘، ’’افسانۂ لکھنؤ‘‘ اور ’’دیوان اشرف‘‘۔