احمد امیر پاشا کا تعارف
اصل نام محمد احمد امیر ہے. استاد محترم جناب مقداد صاحب نے پاشا کہنا شروع کر دیا، اس طرح یہ نام کا حصہ بن گیا. شاعری میں امیر تخلص کیا. میٹرک گورنمنٹ ماڈل سکول خانیوال سے کی. گورنمنٹ اسلامیہ ڈگری کالج خانیوال سے بی اے کیا. اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور سے تاریخ و مطالعہ پاکستان میں فرسٹ کلاس فرسٹ، امتیاز کیساتھ ایم-اے کیا اوراس امتیازی پوزیشن کے لئے گولڈ میڈل حاصل کیا. اس سے قبل 1983 میں کالج کے زمانے میں خانیوال سے کھیلوں کا سہ ماہی مجلہ سپورٹس ڈائری شائع کیا. جو یونیورسٹی میں داخلے تک جاری رہا. ایم اے کے بعد شعبہ تدریس سے وابستگی اختیار. کی. گورنمنٹ اسلامیہ ڈگری کالج خانیوال ، خانیوال پبلک سکول اور اسلام آباد ماڈل کالج میں تدریسی فرانس سرانجام دینے کے بعد جنوری 1992 میں پاکستان سکول/کالج، بحرین سے بطور معلم وابستگی ہوئ گزشتہ تقریباً 27 سال سے اسی ادارے سے وابستہ ہیں.