نام غلام محمد اور تخلص عیش تھا۔۱۹۳۶ء میں بلند شہر میں پیدا ہوئے۔سابق مشرقی پاکستان میں مختلف فرموں میں کام کرکے ضروریات زندگی پورا کرتے رہے۔ ’’بزم اردو‘‘ مشرقی پاکستان کے شعبہ تصنیف وتالیف کے سکریٹری رہے۔ مشرقی پاکستان سے راول پنڈی آگئے۔ وہ ۸؍جنوری ۲۰۰۳ء کو راول پنڈی میں انتقال کرگئے۔ بحوالۂ:پیمانۂ غزل(جلد دوم)،محمد شمس الحق،صفحہ:318