Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر
Akhlaq Ahmad Ahan's Photo'

اخلاق احمد آہن

1974 | دلی, انڈیا

محقق اور شاعر ،اپنی طویل نظم "سوچنے پہ پہرا ہے "کے لیے مشہور/ پروفیسر جے این یو

محقق اور شاعر ،اپنی طویل نظم "سوچنے پہ پہرا ہے "کے لیے مشہور/ پروفیسر جے این یو

اخلاق احمد آہن کا تعارف

اصلی نام : اخلاق احمد

پیدائش : 01 Mar 1974 | بگہا, بہار

LCCN :n2007201448

غم وجود کا ماتم کروں تو کیسے جیوں

مگر خدا ترے دامن پہ داغ ہے کہ نہیں

اخلاق آہن کو اردو۔ فارسی شاعر کی حیثیت سے عالمی شہرت حاصل ہے۔ چار شعری مجموعے بعنوان خرابات، سرور، سوچنے پہ پہرا ہے! (اردو) اور نماز عشق (فارسی) شائع ہو کرداد تحسین حاصل کر چکے ہیں۔ ان کی نظمیں اپنی تخلیقی و موضوعاتی تنوع کی بنا پر موضوع بحث ہیں اور غزلیہ شاعری اپنی معنوی پہناوری اور طرز بیان کی ندرت و شکوہ کی بنا پر موجود ہ شعری منظر نامہ میں فغانِ جرس اور ندائے الہام کے بطور ہے، جو شعر و ادب کے ہر سنجیدہ قاری کے لیے قابل توجہ بھی ہے اور ناگزیر بھی۔ ان کی اردو منظومات فارسی اور دیگر زبانوں میں ترجمہ ہو کر شائع ہوتی رہی ہیں۔ پروفیسر آہن شعبہ فارسی سے بحیث پروفیسر اور صدر شعبہ وابستہ ہیں۔ انھیں متعدد قومی و بین الاقوامی اعزازات بشمول 2018 صدر جمہوریہ ہند مہارشی بادرائن ویاس سمّان ،2020، شیخ سعدی ایوارڈ، ایران؛ 2011 دہلی اردو اکادمی ایوارڈ؛ 2017 میں ایران کے رہبر اعلیٰ آیت اللہ خامنہ ای کی طرف سے خصوصی سالانہ شعری نششت میں دعوت، صدر افغانستان کی طرف سے بطور مہمان اعزازی دعوت، باکو، آذربائیجان کے ممتاز ادارے اکیڈمی آف سائنسز میں منعقدہ بین الاقوامی کانفرنس میں بحیثیت مہمان اعزازی شرکت، تاشقند اسٹیٹ اورینٹل یونیورسٹی، ازبکستان میں مہمان پروفیسر، ایران کے سحر ٹی وی اور صدا و سیما چینل کی طرف سے ان کی خدمات پر ڈاکومنٹری فلم، اعزازی ڈاک ٹکٹ اور متعدد اعزازات و انعامات ہیں۔
پروفیسر آہن کا تعلق ایک علمی گھرانے سے ہے۔ اب تک تقریباً سو مقالات و مضامین کے علاوہ زبان و ادب اور تاریخ و ثقافت سے متعلق پچیس سے زائد کتب شائع ہو چکی ہیں، جن میں مولفہ، مترجمہ اور مرتبہ کام شامل ہیں۔ امیر خسرو، بیدل، دارا شکوہ، ہند ایرانی اور عرفانی ادب سے خصوصی دلچسپی ہے۔ متعدد علمی، ثقافتی و تحقیقی اداروں سے وابستہ ہیں اور متعدد ممالک کا علمی سفر انجام دیا ہے۔ 1997ء سے درس و تدریس میں مشغول ہیں اور شعبہ فارسی، جے این یو، نئی دہلی میں صدر شعبہ ہیں۔ اس سے قبل جامعہ ملیہ اسلامیہ، نئی دہلی میں بھی تدریسی خدمات انجام دی ہیں۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (بی اے آنرز، جغرافیہ)، جواہر لال نہرو یونیورسٹی، نئی دہلی( ایم اے ،فارسی) اور پی ایچ ڈی کی۔ نیز اندرا گاندھی یونیورسٹی، دہلی( ایم اے،تاریخ) ،تربیت مدرس یونیورسٹی، تہران اور امام خمینی انٹر نیشنل یونیورسٹی، قزوین سے جدید فارسی میں ایڈوانس کورس کیا۔ سیکڑوں قومی اور عالمی سیمیناروں میں مقالے پیش کیے اور فارسی، اردو ، انگریزی اور ہندی کے مختلف معیاری رسائل و جرائد میں مستقل چھپتے رہے ہیں۔
اخلاق احمد آہن کی چند مولفہ و مرتبہ کتب:
شعری مجموعے:
1۔سرور (شعری مجموعہ؛اردو)؛   2۔خرابات (مجموعہ منظومات؛اردو)؛
3۔نماز عشق (فارسی شعری مجموعہ؛ )؛   4۔سوچنے پہ پہرا ہے ( ناگری خط)
تحقیق و نقد:
1۔ہندوستان میں فارسی صحافت کی تاریخ ؛  2۔مسالہ تمثیل در ادبیات فارسی ( فارسی)
3۔شعر نو و سہراب سپہری ( فارسی)؛   4۔امیر خسروز انڈیا (انگریزی)
5۔داراشکوہ (ہندی ۔انگریزی)؛   6۔خان عبدالغفارخان (اردو)
ترتیب:
1۔مکتوبات محب اللہ شاہ الہ آبادی (فارسی)؛ 2۔کلیات آزاد کاکوروی (فارسی)
3۔مقالات مولانا عرشی (فارسی و اردو )؛  4۔خیام شناسی (فارسی و اردو )
5۔قادرنامہ؛ میرزا غالب (فارسی و اردو) 6۔دیوانِ اقبال ( اردو )
زیر طبع:
مستی(مجموعہ غزلیات؛اردو)


موضوعات

Recitation

Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

Get Tickets
بولیے