تخلص : 'اختر عالمؔ'
اصلی نام : اختر عالم صدیقی
پیدائش : 05 May 1926 | مظفر نگر, اتر پردیش
نام اخترعالم صدیقی اور اختر عالم تخلص ہے۔(ان کا پہلا تخلص بے نوا تھا)۔۵؍مئی ۱۹۲۶ء کو مظفرنگر (بھارت) میں پیدا ہوئے۔۱۹۴۶ء میں میرٹھ کالج سے بی اے کی سند لی۔ قیام پاکستان کے بعد والدین کے ہم راہ لاہور آگئے اوروہاں سے بی ٹی کی ڈگری لی۔۱۹۵۲ء میں حکومت پنجاب کے محکمۂ تعلیم سے منسلک ہوگئے۔۱۹۵۷ء میں ان کی ملازمت مرکزی حکومت کے محکمۂ تعلیم میں منتقل ہوگئی۔ہشیار میرٹھی سے انھیں تلمذ حاصل ہے۔ یہ راولپنڈی او راسلام کے طرحی اور غیر طرحی مشاعروں میں شریک ہوکر شعروسخن کی خدمت میں مصروف رہتے ہیں۔ ان کی تصانیف کے نام یہ ہیں:’گھر ہیں شیشے کے ،لوگ پتھر کے‘، ’شیشے کی دیوار کا سایہ‘۔ بحوالۂ:پیمانۂ غزل(جلد دوم)،محمد شمس الحق،صفحہ:186