Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر
Akhtar Orenvi's Photo'

اختر اورینوی

1911 - 1977 | منگیر, انڈیا

معروف تنقید نگار، محقق ،فکشن نویس اور شاعر، اپنی رومانی نظموں کے لیے بھی جانے جاتے ہیں۔

معروف تنقید نگار، محقق ،فکشن نویس اور شاعر، اپنی رومانی نظموں کے لیے بھی جانے جاتے ہیں۔

اختر اورینوی کا تعارف

تخلص : 'اختر'

اصلی نام : سید اختر احمد

پیدائش : 19 Aug 1911 | منگیر, بہار

وفات : 30 Mar 1977 | پٹنہ, بہار

جنوں بھی زحمت خرد بھی لعنت ہے زخم دل کی دوا محبت

حریم جاں میں طواف پیہم یہی ہے انداز عاشقانہ

اختر اورینوی اردو کے اہم افسانہ نگار، محقق، ناقد اور شاعر ہیں۔ وہ اردو کے ان افسانہ نگاروں میں شامل ہیں جنہوں نے بالکل ابتدائی دور میں اس صنف میں دلچسپی لی اور اس کے صحیح خدوخال واضح کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔

اختر اورینوی 1911 کو اورین ضلع مونگیر میں پیدا ہوئے۔ ان کے والد کا نام سید وزارت حسین تھا۔ انگریزی میں بی اے کی ڈگری حاصل کی اور پھر اردو زبان وادب میں ایم اے و ڈی لٹ کی ڈگری حاصل کرنے کے بعد پٹنہ یونیورسٹی میں درس وتدریس کے فرائض انجام دئے۔ 30 مارچ 1977 کو وفات پائی۔

اختر اورینوی کی شخصیت خالص علمی ، ادبی اور تخلیقی تھی۔ انہوں اردو زبان وادب کی تاریخ بھی لکھی اور اقبال ونظیر کو بھی اپنے خاص مطالعے کا موضوع بنایا۔ ان کے کئی شعری اور افسانوی مجموعے بھی شائع ہوئے۔

Recitation

Join us for Rekhta Gujarati Utsav | 19th Jan 2025 | Bhavnagar

Register for free
بولیے