افسانہ محبت کا پورا ہو تو کیسے ہو
کچھ ہے دل قاتل تک کچھ ہے دل بسمل تک
علیم مسرور دنیائے ادب میں اپنے ناول "بہت دیر کردی " کے لیے جانے جاتے ہیں ۔ وہ بنارس کے ایک متوسط گھرانے میں 1926میں پیدا ہوئے ۔ان کے اس ناول کا ترجمہ ہندی ،ملیالم ،پنجابی ،بنگالی اور دوسری ہندوستانی زبانوں میں ہو چکا ہے ۔ بی آر چوپڑہ کی مشہور و معروف فلم "طوائف "ان کے اسی ناول پر مبنی ہے ۔ علیم کو اس فلم کے لیے بہترین کہانی کار کا فلم فیئر ایوارڈ دیا گیا تھا ۔ علیم نے غزل کی شاعری بھی کی لیکن ان کو بڑی شاعری کے امکانات نظم میں ہی نظر آتے تھے ۔ "حرف مکرر" کے نام سے ان کا شعری مجموعہ شائع ہو چکا ہے ۔