کوئی ابہام نہ رہ جائے سماعت کے لئے
بات کی جائے تو تصویر بنا دی جائے
اس شعر کے خالق غزل کے ممتاز و معروف شاعر سید علی مطہر اشعر نقوی دو ستمبر 2022 کو کو اس دنیا سے رخصت ہو گئے۔ ان کی عمر تقریباً ”85 سال تھی
وہ شکار پور ( متحدہ ہندوستان ) میں پیدا ہوئے اور تقسیم ہند کے بعد اپنے والدین کے ساتھ ہجرت کر کے واہ میں آباد ہوئے۔ انٹر میڈیٹ تک تعلیم بھی یہیں حاصل کی اور باقی زندگی معاشی جد و جہد اور پرورش فن میں گزار دی۔ ان کا گھرانا علمی لحاظ سے جانا پہچانا تھا۔ کراچی کے مشہور امروہوی ادبی خانوادے سے ان کی رشتہ داری تھی۔