Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر
noImage

الہڑبیکانیری

1937 | سہارن پور, انڈیا

الہڑبیکانیری کا تعارف

پیدائش : 17 May 1937 | ہریانہ

 اردو/ہندی کے مشہور شاعر، مزاح نگار جناب الہڑ بیکانیری کا اصل نام شیام لال شرما تھا۔  ان کی پیدائش 17 مئ 1937 کو ہنروستان کے ہریانہ صوبے کے شہر ریواری کے بیکانیر گانو میں ہوئ تھی۔  وہ اپنے گھر کے اکلوتے وارث تھے۔  بچپن ہی سے انہیں موسیقی، ادبی مطالعہ اور سٹیج ڈرامے کا شوق تھا لیکن ان کے والد انہیں انجینئر بنانا چاہتے تھے۔ ہائ اسکول کا امتہان فرسٹ ڈویژن سے پاس کیا اور وظیفہ بھی پایا۔ انہوں نے اہیر کالج ریواڑی سے سائنس میں داخلہ لیا لیکن دوسری سال کے بعد بیچ میں ہی اپنی تعلیم ترک کر دی۔ 1955ء میں انہوں نے کوسٹیڈئن آفس گڑگانو میں اپنی پہلی ملازمت شروع کی اور اس کے بعد 1956ء میں ٹیلی گراف ٹریننگ سینٹر سہارن پور میں دوسری ملازمت پائ۔

1962ء میں انہوں نے "ماہر بیکانیری" تخلص کے ساتھ غزل لکھنا شروع کیا۔ 23 جنوری 1971ء کو لال قلعے دہلی میں اپنے پہلے مشاعرے میں شرکت کی۔ وہ ٹھٹھولی ایوارڈ(1981ء)، کاکا ہاتھرسی ایوارڈ(1986ء) اکھل بھارتیے ناگرک پریشد ایوارڈ سے نوازے گئے۔ 1996ء میں اس وقت کے ہندوستانی سدر جناب شنکر دیال شرما نے ان کی ادبی صلاحیتوں کو خوب سراہا۔ 
انہوں نے ادبی خدمات کے ساتھ ساتھ ہریانوی فلموں کے لئے بھی کام کیا۔ ان کے ادبی مجموعوں میں "بھج پیارے سیتا رام" "گھات گھات گھومے" "ابھی ہنستا ہوں" "اب تو آنسو پونچھ" شامل۔ ہیں۔ الہڑ بیکانیری صاحب 17 جون 2009 کو نوئڈا میں انتقال فرما گئے۔

 

موضوعات

Recitation

Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

Get Tickets
بولیے