دھاوا بولے گا بہت جلد خزاں کا لشکر
شاخ کو نیزہ کروں پھول کو تلوار کروں
پیشے سے سرکاری افسر الوک یادو منطقی شعور اور حساس دل رکھتے ہیں۔ جو انہیں ایک بہترین شاعر بناتا ہے۔ تخیل کی بلند پرواز میں بھی ان کے قدم زمین پر ٹکے رہتے ہیں۔ ان کی شاعری میں زندگی کے المیے ہیں تو محبت کے مختلف رنگ بھی ہیں۔