تمام
تعارف
غزل28
نظم12
شعر48
مزاحیہ شاعری1
ای-کتاب294
تصویری شاعری 4
آڈیو 8
ویڈیو 13
رباعی18
قصہ4
مضمون10
دیگر
نعت1
مثنوی1
الطاف حسین حالی کے مضامین
کمال شاعری کیلئے ضروری شرائط
شاعری میں کمال حاصل کرنے کے لئے ضروری شرطیں حسب ذیل ہیں۔ یہ وہ شرطیں اور خاص باتیں ہیں جوشاعر کوغیر شاعر سے تمیز دیتی ہیں۔ ان میں سے ایک وہی ہے یعنی تخیل اور دوم محاکات یعنی صحیفہ فطرت کے مطالعے کی عادت اور الفاظ پر قدرت۔ سب سے مقدم اورضروری چیزجو شاعر
مرزا کے اخلاق و عادات و خیالات
مرزا کے اخلاق نہایت وسیع تھے۔ وہ ہر شخص سے جوان سے ملنے جاتا تھا بہت کشادہ پیشانی سے ملتے تھے۔ جو شخص ایک دفعہ ان سے مل آتا تھا اس کو ہمیشہ ان سے ملنے کا اشتیاق رہتا تھا۔ دوستوں کو دیکھ کر وہ باغ باغ ہو جاتے تھے اور ان کی خوشی سے خوش اور ان کے غم سے
زبان گویا
اے میری بلبل ہزار داستان! اے میری طوطی شیوا بیان! اے میری قاصد! اے میری ترجمان! اے میری وکیل! اے میری زبانٍ! سچ بتا، توکس درخت کی ٹہنی اور کس چمن کا پودا ہے؟ کہ تیرے ہر پھول کا رنگ جدا اور تیرے ہر پھل میں ایک نیا مزہ ہے۔ کبھی تو ایک ساحر فسوں ساز ہے
سر سید احمد خاں اور ان کے کام
یہ وہ سب سے پہلا مضمون ہے جو سرسید کے کاموں کی تائید اور حمایتیں مولانا حالی نے لکھا۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ حضرت مولانا حالی سرسید کے اس وقت سے ساتھ تھے جب کہ انہوں نے ولایت سے واپسی کے بعد ابھی اپنی تعلیمی اور اصلاحی تحریک شروع نہیں کی تھی۔ صرف
زمانہ
جب زمانہ بدلے تم بھی بدل جاؤ۔ زمانہ کی نیرنگیاں مشہور اور اس کی تلون مزاجیاں ضرب المثل ہیں۔ وہ سدا ایک حال پر نہیں رہتا۔ وہ ہمیشہ ایک چال پر نہیں چلتا۔ وہ گرگٹ کی طرح برابر رنگ بدلتا رہتاہے۔ وہ اس پتھر کی طرح جو پہاڑ کی چوٹی سے لڑھکایا جائے، ہزاروں
مزاح
مزاح جس کو غلطی سے مذاق کہنے لگے ہیں، انسان کی ایک جبلی خاصیت ہے جو کم و بیش تمام افرادمیں پائی جاتی ہے۔ مزاح کو عربی، فارسی اور اردومیں تین مختلف القاب دیئے گئے ہیں، یعنی (۱) مطائبہ (۲) خوش منشی (۳) خوش طبعی تینوں لقب اس بات پر دلالت کرتے
بدگمانی
بدگمانی انسان کی ایک ایسی بد خصلت ہے جس سے اکثر خود بدگمانی کرنے والے کو نیز اس شخص کو جس پر وہ بدگمانی کرتا ہے تھوڑا یا بہت نقصان ضرور پہنچتا ہے۔ اسی واسطے کلام الہی میں ارشاد ہوتا ہے کہ یاایھا الذین آمنوا اجتنبوا کثیرا من الظن ان بعض الظن اثم یعنی
ایام تعطیل میں ایک سفر کی کیفیت
مولانا حالی جب اینگلو عربک اسکول دہلی میں فرسٹ اورینٹل ٹیچر تھے تو موسمی تعطیلات میں جو اس وقت ایک مہینے کی ہوا کرتی تھیں، انہوں نے خاص طور پر ایک تفریحی سفر ریاست الور کا کیا تھا۔ یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ تفریح کے لئے خاص الور ہی کو مولانا نے کیوں