عنبر عابد شاعرہ اور افسانہ نگار ہیں۔ مشاعروں اور سیمناروں کی نظامت بھی کرتی ہیں۔ اردو و ہندی میں ایم۔ اے۔ اور بی ایڈ کیا ہے۔ ساری تعلیم بھوپال ہی میں حاصل کی۔ ان کی پی۔ ایچ۔ ڈی مقالے کا موضوع تھا ’’بھوپال میں ڈرامہ نگاری کا آغاز رشید انجم کے خصوصی نقطۂ نظر کے ساتھ‘‘۔ ادبی رسائل میں عنبر عابد کے مضامین، شاعری اور افسانے شائع ہوتے رہتے ہیں۔ پہلا شعری مجموعہ’’مشکِ آہو‘‘ زیر طبع ہے۔