محمد امین کھوکھر ۵ نومبر۱۹۶۴ء کو ضلع مٹیاری(سندھ) کے ایک قصبہ،اڈیرولال اسٹیشن میں پیداہوئے۱۹۸۸ء سے درس و تدریس کے شعبہ سے منسلک ہیں. انہوں نے باقائدہ شاعری کا آغاز ۱۹۸۲ء سے کیا وہ کہانی کار بھی ہیں اور درجن بھر سے زائد کتب کے مصنف ہیں جو کہ۱:ہاتھوں پہ سورج (غزلیں)۲۰۰۳ء۲:. اک وجود اور (کہانیاں)۲۰۰۷ء۳: احساس کی خوشبو (غزلیں)۲۰۰۸ء ۴: چاندنی کے اس پار (ناول)۲۰۰۹ء۵. رشتہ آنکھ اور پانی کا (غزلیں نظمیں)۲۰۱۱ءان کو دس سے زائد ایوارڈ اور اسناد مل چکی ہیں۔