امت گوسوامی ہندوستانی کلاسیکل موسیقی میں سرود ساز کے فنکار ہونے کے ساتھ ساتھ اردو میں غزلیں اور نظمیں بھی کہتے ہیں۔ ایک سرود نواز کے طور پر مقبول امت مختلف جلسوں میں شرکت کر چکے ہیں۔
امت گوسوامی کی غزلیں اور نظمیں مختلف رسائل و جرائد میں شائع ہو چکی ہیں۔ ایک شاعر کے طور پر مشایروں میں شرکت کرتے رہے ہیں۔ انکا ایک غزل اور نظم کا مجموعہ ‘تمہیں بھول چکا ہوں،’ بھی منظر عام پر آ چکا ہے۔